انٹرنیشنلاہم خبریں

نگران وزیر اعظم کی ازبک صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

تاشقند: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ ازبکستان کے دوران ازبکستان کے صدر مرزیوف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سلامتی، دفاع اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم تجارتی معاہدے سے دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ ملے گا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اقتصادی انضمام اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

— The Intel Consortium (@IntelPk_) November 8, 2023

اس موقع پر ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، وزیر اعظم کاکڑ اور صدر مرزیوف نے غزہ میں جاری انسانی صورتحال اور دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You