اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کسی سے اتحاد کیے بغیر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی

کسی سے اتحاد کیے بغیر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی

پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی۔صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نائب صدر  پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ کسی سے اتحاد کیے بغیر صوبہ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیشکش کی جارہی ہے لیکن  پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی۔ظاہرشاہ طورو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور صوبے میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی صوبے میں واحد مضبوط پارٹی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے منہ چھپا رہی ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You