
براک اوباما کا حماس اسرائیل جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان۔
حماس نے جو کچھ کیا وہ خوفناک تھا اور اسکا کوئی جواز نہیں ہے۔تقریب سے خطاب
واشنٹگن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما نے غزہ کے لوگوں کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ حماس اسرائیل جنگ میں پوری سچائی کو سامنے رکھیں۔سابق امریکی صدر براک اوباما نے پوڈ سیو امریکہ پوڈ کاسٹ کے زیر اہتمام ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے جو کچھ کیا وہ خوفناک تھا اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے، اور جو بات بھی سچ ہے وہ یہ ہے کہ قبضہ اور فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔ عوام نے سابق صدر کے موقف کو سراہا۔اوباما نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ مسئلہ کو حل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو پوری سچائی کو اپنانا ہوگا،اور پھر آپ کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کسی کے ہاتھ صاف نہیں ہیں، کہ ہم سب کسی نہ کسی حد تک شریک ہیں۔غزہ میں وزارت صحت کے مطابق غزہ کے 9500 سے زیادہ شہری، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اسرائیلی حملوں اور زمینی مہم میں شدت سے شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے ہفتے کے روز غزہ کے اندر فوجیوں کا دورہ کیا جب انہوں نے غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کرلیا، جو المغازی کے شمال میں واقع ہے۔



