اہم خبریںجہلم

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی کا دورہ جہلم، میثاق سنٹر جہلم اور پولیس خدمت مرکز

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی کا دورہ جہلم، میثاق سنٹر جہلم اور پولیس خدمت مرکز جہلم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا، تھانہ سٹی، تھانہ سول لائینز اور ٹریفک دفتر جہلم کا وزٹ کیا،

میثاق سنٹر جہلم اور پولیس خدمت مرکز جہلم کی افتتاحی تقریب میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،پولیس افسران کے اسپیشل بچوں اور شہدا کے اہلخانہ سمیت پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

میثاق سنٹر جہلم کا افتتاح کنسٹیبل زین خالد شہید کی والدہ محترمہ اور پولیس خدمت مرکز جہلم کاافتتاح انسپکٹر عمران بیگ کی بیٹی وانیہ عمران نے فیتہ کاٹ کر کیا،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے آرپی او راولپنڈی کو پولیس خدمت مرکز جہلم اور میثاق سنٹر جہلم پر فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کے بارے میں بریف کیا،

خدمت مرکز جہلم پر ایک چھت تلے متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی،

جبکہ میثاق سنٹر جہلم پر اقلیتوں کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،

آر پی او راولپنڈی نے شہریوں سے بات چیت کی اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا،

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے تھانہ سٹی، تھانہ سول لائینز اور ٹریفک دفتر کا بھی وزٹ کیا،

تھانہ جات کی صفائی ستھرائی چیک کی اور حوالات میں موجود ملزمان سے بات چیت کی،

آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،

سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں، آر پی او راولپنڈی

منشیات سپلائی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے.،آر پی او راولپنڈی

بیرون ممالک میں فرار اشتہاری مجرمان کی واپسی اور گرفتاری کےلئے قانونی کاروائی میں تیزی لائی جائے. آر پی او سید خرم علی

شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You