چیف اکرام الدین کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد سے ملاقات

چیف اکرام الدین کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد سے ملاقات۔
ملاقات میں اعلی تعلیمی نظام اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ اس موقع پر اعلی تعلیمی ماہر و باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اعلی تعلیم نظام اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کو باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا چیف اکرام الدین نے ڈاکٹر بشیر احمد کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر لائیو اسٹاک ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر شاہد سلیم اور سٹور کیپر منیب الرحمن بھی موجود تھے۔



