اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کامران بنگش کی ضمانت پر رہائی کا حکم، دوسرے کیس میں گرفتار

کامران بنگش کی ضمانت پر رہائی کا حکم، دوسرے کیس میں گرفتار۔

کامران بنگش کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا تاہم پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر کامران بنگش کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور مرادسعید کو پناہ دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کامران بنگش کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دیا۔پولیس کے مطابق ضمانت سے قبل کامران بنگش کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہےکہ ڈی آئی خان میں کامران بنگش پر عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You