سندھ

کراچی پریس کلب کے صدر و سیکریٹری کا صحافی کالونی بلاک اڑسٹھ کا دورہ

کراچی پریس کلب کے صدر و سیکریٹری کا صحافی کالونی بلاک اڑسٹھ کا دورہ

ہمارا یہ خدمت کا سفر رکا نہیں جاری ھے، جاری رہیگا؛ سیکریٹری کراچی پریس کلب

عنقریب مزید اچھی خبریں کراچی پریس کلب کے ممبران کو دیں گے شعیب خان سیکریٹری کے پی سی

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد خان، صدر سعید سربازی سمیت دیگر عہدیداران و گورنرنگ باڈی کے ممبران کیساتھ صحافی کالونی بلاک اڑسٹھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری شعیب خان نے مکین صحافیوں کے مسائل سننے اور انکے مسائل کے فوری حل کا یقین دلایا انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ کے تعاون اور اعتماد کی بدولت آج ہم بلاک اڑسٹھ کے الاٹیز کو ان کا حق دلانے میں کامیاب ہوئے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ صحافی کالونی بلاک اڑسٹھ کو کراچی پریس کلب اراکین کے گھروں سے آباد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں، انشاءاللہ
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہ خدمت کا سفر رکا نہیں ہے جاری ھے جاری رہیگا، اور ھم اپنے کلب کے ممبران کو مزید اچھی خبروں سے نوازیں گے اور آپ کے درمیان فاصلے بہت کم رہ گئے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نیک ارادوں میں کامیابیاں عطا فرمائے ، آمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You