اہم خبریںکرائمز

انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری۔لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری سمیت 2

ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائیاں
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری۔لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار۔ملزمان کو گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم شہزاد نے دو شہریوں کو غیرقانونی طور پر اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے لئے فی کس 29 لاکھ روپے بٹورے۔متاثرہ شہریوں کی لیبیا کشتی حادثہ میں موت واقع ہوئی۔ملزم شہزاد کے خلاف 2 مقدمے درج تھے۔
ملزم مذکورہ مقدموں میں اشتہاری بھی نامزد تھا۔ملزم کا تعلق تحصیل گورائیہ گجرانوالہ سے ہے۔جبکہ ملزم ماجد علی غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بغرض ملازمت بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ملزم ماجد علی نے شہری کو ملائشیا ملازمت کا جھانسہ دیکر 7 لاکھ 50 ہزار بٹورے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You