نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا جدید پولیسنگ کی جانب اہم قدم
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا ہائی ویز اور موٹرویز پر چلنے والی گاڑیوں کا ایکسائز ویب کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ
موٹروے پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکی روک تھام کیلیے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی چیکنگ
موٹروے پولیس کے فیلڈ افسران کی اس سرگرمی کو سینیئر افسران کی نگرانی کر رہے ہیں
ایکسائز ویب کی مدد سے موٹروے پولیس کے افیسرز گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے گاڑی اور اس کے مالکان کی مکمل معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں
موٹروے پولیس کے افسران گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے مالک کا مکمل نام بمعہ ولدیت، ایڈریس، فون نمبر اور گاڑی کے انجن چیسس نمبر کی تمام معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں
موٹروے پولیس کا فلحال پنجاب,سندھ, خیبر پختون خواہ اور اسلام اباد کی رجسٹرڈ گاڑیوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو چکی ہے-
موٹروے پولیس کا جدید پولیسنگ کی جانب ایک اور قدم موٹوے پولیس کو ایکسائز ویب تک رسائی دے دی گئی ہے- فلحال یہ رسائی پنجاب, سندھ, خیبر پختونخواہ اور اسلام اباد کی رجسٹرڈ گاڑیوں تک ہے جس کے تحت موٹروے پولیس کے افسران رجسٹرڈ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کو فوری طور پر چیک کر سکیں گے اور اس سسٹم کے تحت یہ پتہ لگا سکیں گے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی تو نہیں اور یہ گاڑیاں جرائم پیشہ عناصر اپنے مظموم مقاصد کے حصول کے لیے استعمال نہ کریں موٹرے پولیس کے افسران گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کے ذریعے گاڑی اور اسکے مالکان کی تمام معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جس سے میں گاڑی کے انجن نمبر, چیسس نمبر وغیرہ کی معلومات فوری طور پر حاصل کر رہے ہیں مزید براں موٹر پولیس کے افسران ہیڈ کوارٹر کی معاونت سے متعلقہ گاڑیوں کے جو جعلی یا نقلی نمبر پلیٹ کے حامل ہوں گی ان کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لاٸی جاے گی۔



