انٹرنیشنلاہم خبریں

سعودی عرب کی اسرائیلی اہلکار کی مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت

سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کے دھاووں بالخصوص ایک اسرائیلی اہلکار کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کے دفتر خارجہ نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولنے اور ایک اسرائیلی اہلکار کے اشتعال انگیز دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر بولے جانے والے دھاووں پر مملکت کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کے واقعات سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ بیان میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اصولوں کا احترام کرے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے خلاف ہونے والی اشتعال انگیز کارروائیوں کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی قابض فوج پر عاید کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض ریاست کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور کشیدگی بڑھانے کے واقعات سے روکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You