کراچی : بری خبر تھانہ نیو کراچی کی حدود میں بے خوف ڈکیتیاں عروج پر

کراچی : بری خبر تھانہ نیو کراچی کی حدود میں بے خوف ڈکیتیاں عروج پر
بروز اتوار 24 ستمبر 2023 کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر یوپی موڑ پر واقع بگ بائے ڈپارٹمنٹل اسٹور سے چند قدم پر موٹر سائیکل مارکیٹ میں ہوٹل پر ڈکیتی کی واردار ھوئی۔ یہ تھانہ نیو کراچی کی حدود میں آتا ھے۔ تمام موجود لوگوں سے موبائل اور رقم لوٹ کر اطمینان فرار ھوگئے۔ ڈکیت بلوچ اور چار کی عدد میں تھے جن کے ہاتھوں میں ٹی ٹی تھیں۔ لٹنے والوں میں اےآروائی کے پینل پروڈیوسر وسیم خان، کمیرہ مین سید ذیشان مہدی اور کراچی کے معروف صحافی و کالمکار جاوید صدیقی بھے شامل ہیں۔ ہوٹل میں لگ بھگ 100 افراد تھے۔ بڑھتی ھوئے جرائم اور کھلے عام ڈکیتی پر انتظامیہ پولیس ریجنرز کی سیکیورٹی پر سوال اٹھتا ھے آخر کب کراچی ان رہزنوں کے وجود سے پاک ھوگا۔ جاوید صدیقی کا مطالبہ ھے کہ مجرموں کیخلاف بے رحم آپریشن کیا جائے صرف اور صرف ریاست ملک و قوم کا تحفظ کو منزل مقصود بنایا جائے تاکہ تن تنہا ایک شہری اطمینان سے رات کے اندھیرے میں بھی سفر کرسکے اور ہوٹلوں میں محفوظ رہ سکے




