افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ۔ سنگدل شوہر نے حاملہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ۔ سنگدل شوہر نے حاملہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔بیوی کے بطن میں نومولود بھی جھلس کر جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ کے نواحی علاقے جھنگڑ کے قصبہ وہالی زیر میں یہ خوفناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ھوا ھے۔مرزا جمیل احمد نامی سنگدل شخص نے اپنی شریک حیات مسماۃ (س)کو انتہائی سنگدلانہ اقدام کرتے ھوئے گھریلو تنازعہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس کے باعث خاتون کے جسم کا 80 فی صد حصہ جل گیا۔ خاتون برن ھیلتھ یونٹ کھاریاں میں جا کر جاں بحق ھو گئی۔اور چونکہ متوفیہ خاتون حاملہ بھی تھی اور اس کے بطن میں ایک معصوم جان بھی تھی خاتون کے زیادہ جھلسنے کے باعث معصوم ننھی جان بھی پیٹ کے اندر ھی جھلس کر شہادت کے مقام پر فائز ھو گئی۔ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود اتنے بڑے سانحہ سے نہ صرف ب خبر دکھائی دے رھے ھیں بلکہ لگتا ھے کہ مقامی تھانے کا ایس ایچ او بھی ملزم کے سامنے ب بس ھے۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب۔




