
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے احکامات پرانسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے انسپکٹر عبدالعزیز کو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے خصوصی طور پر اپنے دفتر مدعو کیا اس موقع پر اے ڈی آئی جی نعیم اختر اور ترقی پانے والے انسپکٹر کے بچے بھی موجو د تھے، آ رپی او راولپنڈی ریجن نے انسپکٹر عبدالعزیز کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے اور مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ آپ ڈی ایس پی کے عہدہ پر ایک اہم ذمہ داری اور منصب پر فائز ہوچکے ہیں آپ جہاں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں وہاں قانون، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
Punjab Police Pakistan Punjab Police –
Updates Rawalpindi Police



