
وھاڑی۔پنجاب پولیس کے ایماندار SHO نے مثال قائم کر دی۔رشوت کی پیش کش کرنے اور رشوت کی رقم دینے والے شخص پر مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ گڑھا موڑ ضلع وھاڑی سب انسپکٹر شبیر حسین نے مقدمہ کے استغاثہ میں تحریر کیا کہ۔


میں ہمراھی ملازمان بسلسلہ کار سرکار تھانہ میں موجود تھا کہ ایک شخص جس کا نام بعد از دریافت مصطفی ولد خوشی محمد قوم شیخ ساکن چک نمبر 100WB معلوم ھوا نے حاضر تھانہ آ کر محمد خالد وغیرہ کی دائر کردہ درخواست پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی دفعہ 452 کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی غرض سے مجھے رشوت کی رقم مبلغ 30ہزار دینے کی کوشش کی جسے رقم سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔اور ملزم پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 162/420 کے تحت مقدمہ نمبر 478/23 درج کر لیا گیا ھے۔
چونکہ ایسا واقعہ پہلی دفعہ پیش آیا ھے اور ایسی دبنگ کارروائی بھی پنجاب پولیس کی طرف سے پہلی دفعہ دیکھنے میں آئی ھے اس لئیے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر شبیر حسین SHOگڑھا موڑ ضلع وھاڑی کو عوامی و سماجی حلقوں میں خوب پذیرائی ملی ھے۔
ادارہ بی بی سی اردو ایسے تمام فرض شناس اور ایماندار افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ھے۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب




