میاں بیوی ایسا مقدس رشتہ ہے اگر دونوں میں ایک دوسرے کا لحاظ ، احترام اور حقوق و فرائض

میاں بیوی ایسا مقدس رشتہ ہے اگر دونوں میں ایک دوسرے کا لحاظ ، احترام اور حقوق و فرائض کا خیال ہو تو زندگی سہل ہو جائے گی، اس میں مٹھاس ہو گی۔
آج ہم بیٹے بیٹیوں کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں دونوں کو مناسب رشتے نہیں مل رہےاس کی بڑی وجہ یہ ہےکہ ہم نے دینی احکام پر عمل چھوڑ کر ذاتی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہیں ۔ ہمارا ہر عمل اس طرح ہو کہ اس میں مقدم دین اسلام ہو۔ اور یاد رکھیں کہ حقوق سے دوری ہمیں خواہشات کا اسیر بنا دیتی ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان کا جمعہ کے موقع پر خطاب۔ انہوں نےمزید کہا کہ اللہ کریم نے اہل کتاب کے ساتھ نکاح کی اجازت فرمائی لیکن ان کے ساتھ یہ شرط عائد فرمائی کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے ہوں تو جو اہل کتاب آپ ﷺ کے دور میں تھے جو اللہ کو ایک مانتے تھے وہ تو ایمان لے آئے باقی مشرک رہ گئے اس لیے ان سے نکاح جائز نہیں ہے اور مشرک عورت سے مومن لونڈی غلام عورت بہتر ہے اگرچہ وہ ہمیں اچھی لگیں۔
یاد رہے کہ ماہِ ربیع الاوّل کی آمد آمد ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی بعثت رحمت عالم ﷺ کے پروگرام ملک بھر میں منعقد ہوں گے۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا پہلا خطاب راولاکوٹ میں 18ستمبر بروز سوموار کو ہے۔ دوسرا پروگرام 23ستمبر بروزہفتہ کو کلرکہار ضلع چکوال اورتیسرا پروگرام 24 ستمبر اتوارکو میانوالی میں ہو گا۔ تمام متعلقہ ذمہ داران تنظیم الاخوان اور امراء سلسلہ عالیہ بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور اپنے محترم شیخ کا فقیدالمثال استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب




