سندھ

نواب شاہ: لاک اپ سے 3 ملزمان کانسٹیبل کو زخمی کر کے فرار

نواب شاہ کے دوڑ تھانے کے لاک اپ سے 3 ملزمان کانسٹیبل کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی نواب شاہ کے مطابق مفرور ملزمان کی گنے کے کھیت میں موجودگی کی اطلاع ہے، جس پر علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی نواب شاہ نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او دوڑ تھانہ سمیت 5 اہلکار معطل کر دیے

قمبر میں جوڈیشل لاک اپ کی بیرک کی چھت توڑ کر 15 ملزمان فرار

ایس ایس پی نواب شاہ نے بتایا ہے کہ چہلم کے جلوس کے سبب ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار نواب شاہ میں تعینات تھے، دوڑ تھانے کے لاک اپ پر صرف ایک سپاہی موجود تھا۔

ایس ایس پی نواب شاہ کے مطابق ملزمان نے کانسٹیبل سے بہانے سے لاک اپ کھلوایا اور اس پر قابو پا لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You