سندھ

"آنکھوں کا وائرس، کھانےکی کوالٹی، قیدیوں کی قانونی مدد، کورٹ پروڈکشن کے لیے گاڑیاں” SHRC نے ایکشن لےلیا

کراچی ( کاشف شمیم صدیقی ) : سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے سینٹرل جیل، وومین جیل، بچوں کے اصلاح گھر اور ریمانڈ ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔

بیریسٹر ردا طاہر، ظہیر حسین اور طلحہ شاہ کے علاؤہ لیگل ایڈ سوسائٹی اور پاکستان لیگل یونائیٹڈ سوسائٹی کے میمبران بھی جوڈیشل میمبر کے ہمراہ دورے میں شامل تھے۔

دورے کا مقصد جیلوں میں قید قیدیوں کے مسائل سن کر ان کا مداوا کرنا اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور مینیجمینٹ کا جائزہ لینا تھا۔

ڈی آئی جی ناصر خان، ڈی آئی جی شیبا شاہ، جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو، جیل سپریڈنٹ عبد الکریم عباسی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عماد حسین چانڈیو نے تفصیلی بریفننگ دی جس میں جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کی وجہ سے انتظامی معاملات کے امور میں مشکلات اور کورٹ پروڈکشن میں تاخیر کی شکایت کے ساتھ ساتھ گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے لئے مزید جگہ کے حصول میں مدد کی بھی سفارش کی گئی۔

بعد ازاں قیدیوں کے لئے بنے کچن، ہسپتال، اسکول، آرٹ کلاس، کمپیوٹر لیب، لائبریری، میوزک کلاس، سلائی سینٹر، سیلون اور دیگر مختلف سیکشنز کا تفصیلی دورہ کرکے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقعہ پر جیل انتظامیہ کو کھانے کی کوالٹی کو بہتر کرنے، آنکھوں کے وائرس سے متاثرہ قیدیوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے، کورٹ پروڈکشن کے لئے مزید گاڑیوں کے حصول اور مستحق قیدیوں کے لئے قانونی امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You