کالم/مضامین

پاکستان ایک گلدستہ اور ہم سب اس کے پھول ہیں ۔ ۔ ۔ ہم "ایک” ہیں

ہم ایک ہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔

دکھ، سکھ اپنے سانجھے
ایک ہی باغ کے پھول ہیں ہم
مل کر رہیں تو مضبوط چٹان
ورنہ اڑُتی، دھُول ہیں ہم

نفرتیں، عداوتیں، بغض اور کینہ
کیا خوب گزرے زندگی،
گر ان سب کے بنِ ہو جینا

ملک و قوم کی ترقی،
ہو جہدِمسلسل، ایک عزم ہمارا
جوڑے ہوئے ہے ہم کو،
رشتہ انسانیت کا پیارا، پیارا

ہاتھوں میں تھامے ہاتھ،
ہو جانبِ منزل سفر
وجود تسلیم ہوں،
ایک دوسرے کے حقوق بھی
مگر، نہ کام ہوں یہ تحت مصلحتوں کے
اور نہ ہی کر کے،
دلوں پہ جبر

پہنچے گی کوئی تکلیف،
نہ کسی کو ہماری ذات سے
چلو آؤ کریں یہ وعدہ
آج ہم اپنے آپ سے

(کاشف شمیم صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You