انٹرنیشنلاہم خبریں

مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں: امریکا، باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد: امریکا کی جانب سے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے کہا کہ پرامن اور جمہوری معاشرے میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی حمایت کیلئے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You