سوہاوہ

سوھاوہ پریس کلب کی نو منتخب باڈی بننے پر اور تمام ممبران کے لئے خصوصی ظہرانہ

سماجی راہنما قیصر دستگیر کیانی نرم مزاج دوستوں کے دوست اور سوھاوہ کی شان

سوھاوہ پریس کلب کی نو منتخب باڈی بننے پر اور تمام ممبران کے لئے خصوصی ظہرانہ

(سوہاوہ پرس کلب)تفصیلات کے مطابق سماجی راہنما قیصر دستگیر کیانی نے سوھاوہ پریس کلب کےتمام عہدے داران خاص طور پر بابرکیانی کو صدر سوھاوہ پریس کلب منتخب ھونے پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا سماجی راہنما قیصر دستگیر کیانی بھائی کا کہنا تھا کہ امید ھے یہ پریس کلب سوھاوہ تحصیل کے مسائل کی شناخت اور اس کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا جس پر بابر کیانی صدر سوھاوہ پریس کلب کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیار و محبت کو ترجیح دی جائے گی مثبت رپورٹنگ سے نہ صرف مسائل کی شناخت ھماری اولین ترجیح ھے بلکہ اس کے حل کے لیے پورا پریس کلب اس بات کا عزم رکھتا ھے کہ ممکنہ حد تک عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا۔دعوتِ خاص میں شریک لیگل ایڈوائزر سوھاوہ پریس کلب ایڈوکیٹ ھائی کورٹ ناصر کیانی۔وائس چیئرمین فیصل جنجوعہ صدر بابرکیانی انفارمیشن سیکرٹری امداد چوھان ،آفس سیکرٹری رانا حمزہ ،مصالحتی ممبر ڈاکٹر آصف کیانی و پریس کلب ممبران فدا شاہ،مشرف کیانی اور گہرے دوستوں میں ضیاء شاہ ،ساجد عارف کیانی ،وقاص عارف کیانی نے شمولیت اختیار کی۔پریس کلب کے دیگر ممبران نجی مصروفیات کی وجہ سے غیر حاضر رھے

منجانب
انفارمیشن سیکرٹری امداد چوھان سوھاوہ پریس کلب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You