اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان چوھدری انور علی کانجو صاحب کو ادارہ بی بی سی اردو سلام پیش

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان چوھدری انور علی کانجو صاحب کو ادارہ بی بی سی اردو سلام پیش کرتا ھے۔
انھوں نے جس بہادری سے پنڈدادن خان ریسکیو 1122کی کارکردگی جانچنے کیلئیے جھگیاں کے مقام پر ب خوف و خطر چھلانگ لگائی میں نے کسی ویل ایجوکیٹڈ آفیسر کو زندگی میں پہلی دفعہ اصل کارکردگی دکھاتے پایا ھے۔
بلاشبہ ریسکیو 1122 کے اھلکار جو دوران موک ایکسرسائز ایسی صورتحال کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایسے ان کا مجاز اتھارٹی آفیسر اچانک دریا میں اصلی والی چھلانگ لگا دیگا ان کے تو اس اچانک افتاد پر ھاتھ پاؤں پھول گئے تھے لیکن ریسکیو ٹیم نے اس شاک سے نکل کر بجلی کی تیزی سے ایک منٹ کے مختصر ترین وقت میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو بحفاظت ریسکیو کر کے شاباش بھی لے لی۔
ادارہ بی بی سی اردو نہ صرف یہ کہ بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شیر دل اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان انور علی کانجو صاحب بلکہ ریسکیو 1122 کی پوری ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانے پر سلام پیش کرتا ھے۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بی بی سی اردو بیورو چیف پنجاب




