سوہاوہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ ذیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ ذیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
مدظلہ العالی
بمقام پاک سکول سسٹم محلہ ٹکا خان
مورخہ 18 جون 2023
بروز اتوار
10 بجے سے 12 بجے تک
مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
ماہر ڈاکٹرذ
چائلڈ سپیشلسٹ ۔ میڈیکل سپیشلسٹ . جنرل فزیشن
فزیو تھراپسٹ
آئی سپیشلسٹ ۔ ریوماٹالوجسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں
سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے صاحب مجاز ین محمد طارق اور ڈاکٹر منیر احمد صاحب نے بھی کیمپ میں شرکت فرمائی.
کیمپ کا افتتاح چیرمین یونین کونسل حاجی ظفر اقبال نے کیا
بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئ
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You