عنوان: مولانا فضل الرحمٰن تم ہی تو ھو۔۔۔۔!!

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*
*عنوان: مولانا فضل الرحمٰن تم ہی تو ھو۔۔۔۔!!*
*کالمکار: جاوید صدیقی*
بھٹو کے دور میں مذہبی سیاسی جماعتوں کا اتحاد نے حکومت کو ہلا ڈالا تھا وہ نو ستارہ جماعت ایم آرڈی کا سامنا بھٹو کیلئے بہت مشکل ہی نہیں نہ ممکن بن گیا ان مذہبی سیاسی رہنماؤں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے بھٹو نے لاہور میں بین الاقوامی اسلامی کانفرنس کا انعقاد کرکے پاکستانی عوام سمیت دنیا کو بتانے کی کوشش کی کہ وہ مذہب سے کس قدر لگاؤ رکھتا ھے۔ بد نیتی کی بناء پر یہ عمل بھی بھٹو کیلئے کارفرما ثابت نہ ھوسکا۔ اب بات کرتے ھیں آج کے دور کی سیاست پر تو اس وقت بھی ملک بھر میں مذہبی رجحان اور رغبت کو تقویت پہنچانے والی اس وقت کی سیاسی جماعت جمعیت علماء پاکستان کے روح رواں مفتی محمود کے صاحبزادے مولانا فضل الرحمان نے باپ کے انتقال کے بعد اس سیاسی جماعت کی باگ ڈور سنبھال لی تھی۔ جنرل ضیاء الحق کے دور سے تا وقت تک تقریباً ہر حکومت میں وزارت کے عہدے پر برجمان رھے اور اس وقت پی ٹی ایم کے سربراہ بھی ھیں۔ پاکستان کی جو حالت ھے اس حالت سے مولانا فضل الرحمٰن اچھی طرح واقف ھیں۔ ھمارا نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھوچکا ھے، قانون کا جنازہ نکل چکا اندھیر نگری چوپٹ راج ہر سو دکھائی دیتا ھے مسلمان ھوکر بھی مسلمان نظر نہیں آتے تصویرِ مسلماں سجا کے کفر کا بازار گرم کئے ھیں۔ کہنے کو تو عاشقِ رسول ﷺ ھیں پر سنت پر عمل خالی ھے یہ بہترین وقت ھے مولانا فضل الرحمٰن کیلئے کہ وہ نواز شریف شہباز شریف آصف زرداری سمیت دیگر تمام پی ڈی ایم کے اہم ترین شخصیات کو اس جانب مبذول کرائیں کہ انتخابات سے قبل شریعت نافذ کردی جائے یا پھر اسلامی صدارتی نظام کیونکہ مولانا فضل الرحمٰن دین کی اہمیت افادیت برکت کو مجھ جاوید صدیقی جرنلسٹ سے بہت زیادہ بہتر جانتے اور سمجھتے ھیں۔ اس وقت مولانا کیساتھ 198 سے زائد ممبران ہیں تو شریعت محمدی ﷺ بل کو پاس کروانا آپ کیلئے کوئی مشکل کام نہیں اگر آپ سمجھتے ھیں کہ جمہوریت جو اکثریت کے توازن کو ہی اہمیت اور تسلیم کرتی ھے تو آپ کے پاس اکثریت موجود ھے اس وقت پے در پے بل پاس ھورھے ھیں صرف اپنی ذات اور فوائد کیلئے کیا یہ بل پاکستان اور پاکستانی قوم کے فوائد کیلئے پاس نہیں کرواسکتے اگر حق پر ھو تو دیر کس بات کی وگرنہ تم اور تمہارا اتحاد پی ٹی ایم بہت بڑے منافق عظیم ھونگے تو پھر یاد رکھو رسول خدا ﷺ نے کس قدر منافقین کو ناپسند کیا ھے اور اللہ نے منافق پر کس قدر لعنتیں بھیجی ھیں یہ آپ مجھ صحافی جاوید صدیقی سے کہیں زیادہ سمجھدار عاقل مبلغ عالم ھیں۔ مولانا فضل الرحمن آپ پی ڈی ایم کے سربراہ ھیں۔ پی ڈی ایم آپ کی حکمران جماعت ھے، فی الفور نظام شریعت نافذ کرنے کی سعادت حاصل کرنے میں تاخیر نہ کریں!! یاد رکھیں قدرت نے آپ کو یہ ایک تاریخ ساز موقع عنایت کیا ھے اور اگر آپ نے اس موقع سے فرار کا راستہ اختیار کیا تو روز محشر پوری مسلم امہ آپ سے سوال ضرور بہ ضرور کریگی انشاء اللہ، دوسرا یہ کہ انتخابات سے قبل آپ اور آپ کے اتحادی پی ڈی ایم نے میڈیا کے ذریعے اس بابت جلد فیصلہ کرکے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان نہ کیا تو ممکن ھے پاکستان کی ہرطبقہ ہر سیاسی و مذہبی جماعت آپ سب سے پوچھنے اور احتساب کیلئے کھڑی ھوسکتی ھے بہتر یہی ھے کہ پاکستان کی بقاء اور عوامی مینڈینٹ کا احترام کرتے ھوئے شرعی نظام کا اعلان یا اسلامی صدارتی نظام کا اعلان کرتے ھوئے نافذ العمل کردیا جائے۔ اللہ پاکستان کی ہمیشہ حفاظت رکھے اور غداروں منافقوں ایجنڈوں کے شر سے ہمیشہ محفوظ رکھے اور منفی عناصر کو نیست و نابود کردے آمین یا رب اللعالمین۔۔۔!!



