سندھ

سندھ گورنمنٹ ملازمین کے ھزاروں پینشنرز کا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے گزشتہ کئی

سندھ گورنمنٹ ملازمین کے ھزاروں پینشنرز کا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے گزشتہ کئی سالوں سے پینشنرز کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کا مطالبہ

کراچی (بیورو چیف: جاوید صدیقی)
سندھ گورنمنٹ پینشنرز
کی پینشن میں حکومت سندھ کی جانب سے 100 فیصد کا اعلان وقت کی شدید ضرورت بن گیا ھے، گزشتہ دس سالوں سے تیزی سے بڑھنے والی مہنگائی نے پینشنرز کا جینا دوبھر کردیا ھے۔ ایک جانب آسمان کو چھونے والی مہنگائی تو دوسری جانب ٹیکسوں کے بلند ترین پہاڑ کھڑے کئے جارھے ھیں، ہر سال بجٹ میں سندھ حکومت آٹے میں نمک کے بجائے ایک زیرہ ڈال کر فخر اور غریب مستحق پینشنرز کے جذبات کا مزاق اڑاتی چلی آرھی ھے۔ وہ پیپلز پارٹی جس کا ایجنڈا اور نعرہ غربت مٹکاؤ ھے روٹی کپڑا مکان کہاں گیا بھٹو کا وہ ویژن کہاں گیا بینظیر بھٹو کا عوام دوست پلان، پیپلز پارٹی فقیروں کی پارٹی بن کر رہ گئے چند ٹکڑے بینظیر کارڈ کے ذریعے تقسیم کرکے اپنا فرض مکمل سمجھ رھے ھیں انہیں احساس تک نہیں کہ سندھ بھر کے سفید پوش پینشنرز کس حال میں جی رھے ھیں، عزت و غیرت شرم و حیا کے سبب کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے یہ مر تو سکتے ھیں مگر اپنی عزت کو رسوا نہیں کرسکتے۔ میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے کہتا ھوں کہ اگر آپ دونوں کسی انسان کی عزت نفس کو سمجھتے ھیں اور احساس انسانیت کا خیال ھے تو سندھ بھر کے سرکاری پینشنرز کے پینشن میں 100 فیصد اضافہ کردیجئے یقیناً یہ ادا یہ عمل اللہ کی بارگاہ میں مقبول و منظور ھوگا۔ مجھے ہر سال بیشمار پینشنرز اپنی صورتحال سے آگاہ کرتے ھیں اور کہتے ھیں کہ ھماری بات پاکستان پیپلز پارٹی کے روح رواں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو تک خبر اور کالم کے ذریعے پہنچادیں۔ حقیقت تو یہ ھے کہ سندھ حکومت کے پینشنرز اس مہنگائی میں سب سے زیادہ متاثر ھیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You