مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور 9 مئی کے فسادات کے خلاف استحکام پاکستان ریلی میں جامعہ علوم اثریہ جہلم سے قافلہ نے بھرپور شرکت کی
پروفیسر سنیٹر ساجد میر، ڈاکٹر علی محمد ابوتراب اور حافظ عبدالحمید عامر ودیگر قیادت کی شرکت اور خطابات
جہلم (محمد زاہد خورشید) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور 9 مئی کے فسادات کے خلاف استحکام پاکستان ریلی کا لاہور میں انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کے لیئے جامعہ علوم اثریہ جہلم سے نائب مرکزی امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان و رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید کی قیادت میں قافلہ نے بھرپور شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جو وطن سے محبت کرتا ہے وہ افواج پاکستان سے بھی محبت کرتا ہے کیونکہ وہی وطن عزیز کی حفاظت اور مضبوطی کی ضامن ہے ۔9 مئی کو جوا ہواوہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی نظریاتی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے پاک فوج نے اس ملک کی حفاظت کیلئے بے دریغ قربانیاں پیش کی ہے، 9 مئی کو شہدا کی یادگار اور قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانا یا بے حرمتی کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر ہیں، ان کرداروں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے. نائب مرکزی امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان و رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید نے کہا کہ بیرونی مداخلت سے جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانا ہو یا اندرون ملک بیٹھے ہوئے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی، ہر میدان میں پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا ہے۔پاک فوج نے اندرون ملک اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں اور دنیا نے پاکستانی افواج کی خدمات کا ہر مقام پر اعتراف کیا ہے۔دنیا کی افواج کے مقابلے میں کم دفاعی بجٹ ہونے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے پیشہ ورانہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیا۔ اس کا شمار دنیا کی 9ویں طاقتور ترین فوج میں ہوتا ہے۔ ریلی ناصر باغ سے شروع ہوئی اور اسمبلی ہال تک اختتام پزیر ہوئی ۔فیصل چوک پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا مذید کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنے پروفیشنل ازم کی بدولت حربی تاریخ میں اپنا ایک الگ مقام پیدا کیا ہے۔محدود وسائل کے ساتھ بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ عمران خان کا وجود پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ کسی بیرونی سازش کا خطرہ نہیں بلکہ اس شخص کا وجود ملک کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔کنونئر ریلی چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر لوگوں کو گمراہ کرنے والے نام نہاد لیڈر نے تمام حدیں پار کر دیں. ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے جنہوں نے پاک فوج کے حق میں کتبے اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی سے ، مولانا عبدالرشید حجازی، رانا شفیق خاں پسروری، حافظ یونس آزاد، ڈاکٹر عبدالغفور راشد ،حافظ معتصم الہی ظہیر، ریاض الرحمن یزدانی، حافظ بابر فاروق رحیمی، حافظ محمد علی یزدانی , اورحافظ شفیق کاشف نے بھی خطاب کیا۔



