اہم خبریںسندھ

انسانی حقوق کی فراہمی مشن، ٹرانس جینڈرز کے لیے بھی بھر پور کام کر رہے ہیں، اقبال ڈیٹھو

انسانی حقوق کی فراہمی مشن، ٹرانس جینڈرز کے لیے بھی بھر پور کام کر رہے ہیں، اقبال ڈیٹھو

سینئر تجزیہ نگار(کاشف شمیم صدیقی): سندھ ہیومن رائٹس کمیشن (ایس ایچ آرسی)کے وفد نے چئیرپرسن اقبال احمد ڈیٹھو کی سربراہی میں سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر (سلیک) کا دورہ کیا۔ دونوں اداروں کی ملاقات کا بنیادی مقصد ملِ جُل کر کام کرتے رہنے کے حوالے سے ” ہم آہنگی” کو فروغ دینا تھا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں کمیشن اور سلیک کا، گزشتہ سالوں میں باقاعدہ ایک Memorandum of Understanding (MoU) بھی سائن ہوا تھا جو اب Renewal کے مراحل میں ہے۔

سلیک کی جانب سے جسٹس (ر) عارف خلجی، رخسانہ پروین، زہرا سلمان اور محمد احسن نے مہمانوں کا استقبال کیا، مسکراہٹوں کے تبادلے ہوئے، حال احوال دریافت کیا گیا، اور پھر ہلکے، پھلکے انداز میں گفتگو کا آغاز ہوا۔

اقبال ڈیٹھو نے ایس ایچ آر سی کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا، اور سندھ میں انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے والے کاموں میں لیگل ایڈ سوسائٹی(ایل اے ایس) اور سلیک کے کردار کو سراہا۔ اقبال نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی عوام کا مفاد پیشِ نظر ہے، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ٹرانس جینڈرز کے لیے بھی بھر پور کام کررہے ہیں، ہر ممکن کوشش ہے کہ بہترین پرفارمنس پیش کر سکیں۔ ایس ایچ آر سی کی جانب سے ردا طاہر اورعدنان خاصخیلی بھی گفتگو میں شریک رہے۔

دوسری جانب جسٹس عارف خلجی کا کہنا تھا کہ سلیک پسماندہ طبقات کو مفت قانونی مشورے اور معاونت فراہم کر رہا ہے، لیگل ایڈ سوسائٹی بھی اپنے پروجیکٹس اور پروگراموں کے زریعے عوامی خدمت میں مصروف ہے، تنازعات کے متبادل حل کے حوالے سے ” مصالحہ ” نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ جسٹس خلجی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کمیشن کے ساتھ مل کر عوام کومزید امپاور کریں گے۔

رخسانہ پروین کھوکر نے ایل اے ایس، ایس ایچ آرسی اور سلیک کو "ایک کڑی” کا خطاب دیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں اس باہمی تعاون سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔

زہرا سلمان اور محمد احسن نے بھی اپنے، اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You