عنوان: کراچی کو برباد کرنے والے۔۔۔ !!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: کراچی کو برباد کرنے والے۔۔۔ !!
کالمکار: جاوید صدیقی
کراچی بھر میں پی پی پی کی بڑھتی غنڈہ گری کسی اچھے حالات کا پیش خیمہ نہیں کیونکہ کراچی شہر کوئی سندھ کا گاؤں نہیں جہاں اپنے ہاتیوں کی طرح ظلم و بربریت اور لا قانونیت کا بازار گرم کر رکھیں یاد رکھیں اس ملک اور ریاست میں کسی بھی سیاسی جماعت کی غنڈہ گردی بدمعاشی اور لاقانونیت خود اس جماعت کو ریزہ ریزہ کرسکتی ھے یاد رکھیں اللہ نے جس طرح دیگر مضبوط جماعتوں کو مٹا دیا ھے اسے بھی مٹانا قدرت سے باہر نہیں۔ انھوں نےتمام قوانین کو بالا طاق رکھ کر بڑے بڑے منصبوں پر فائز کرکے صوبے کی باپ کی جاگیر بنا رکھا ھے اور آصف علی زرداری بلاوال بھٹو وزیراعلیٰ سندھ سمیت وزراء و مشراء حضرات جس قدر ہر واقعہ پر آنکھیں بند کرکے چند ایک سیاسی بیان دیکر کراچی کی عوام کو بیوقوف بناکر خود کو بری ذمہ قرار دینے کی ہمیشہ کوشش رکھتے ھیں یہ بھول گئے کہ ظالم کے ظلم زیادہ قوی طاقتور اور دیرپا نہیں رہتے رب العزت ایسے عذاب میں مبتلا کردیتا ھے کہ دنیا بھر کی تمام کوششیں قوتیں بھر رتی برابر فائدہ نہیں پہنچاسکتی۔ آج کراچی بھر کا جو حال ھے وہ سب کا سب پی پی پی کی پلاننگ ایجنڈے اور حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔ بہترین حکمران سے بہترین نظام ریاست چلتی ھیں اور بدکردار ظالم و جابر حکمران سے بدترین نظام حکومت پیدا ھوتی ھے۔ میرے دوست میرے قلیق صحافی حضرات اپنے قلم کو غیر جانبداری کیساتھ عدل و انصاف کے تحت حقائق نامہ عیاں کریں یہ حقیقت ھے کہ کراچی کی سابقہ سیاسی جماعت ایم کیو ایم ایک بدترین جماعت ھونے کا اب بھی ثبوت دے چکی ھے اور ان کیساتھ جرم میں ساتھ ھے جبکہ جماعت اسلامی کا منافقانہ رویہ تا حال جاری ھے جو کبھی ختم نہ ہوگا۔ کراچی میں پٹھانوں بلوچوں اور جنوبی پنجاب کے لوگوں نے بھی اسمگلنگ، منشیات، قتل و غارت گری، لوٹ مار، اسٹریٹ کرائم اور چوری ڈکیتیوں کیساتھ ساتھ پارکنگ مافیا نے بھی خوب جرائم و کرائم کی رقم قائم کی ھوئی ھیں۔ ان سب سیاسی جماعتوں کی وجہ سے کراچی کی زمینیں لینڈ مافیاء کے رحم و کرم پر آچکی ھیں۔ کراچی بھر کے تھانے ان سب جرائم پیشہ عناصر کے سہولتکاری کی خدمات میں مصروف عمل دیکھائی دیتے ھیں اور حصہ لیکر آئی سے سی ایم اور بلاول و زرداری تک پہنچانے کا عمل جاری و ساری ھے اب وقت آچکا ھے کہ کراچی کو قائداعظم و لیاقت علی خان کے دور کے تحت وفاق کو واپس کرنا ناگزیر ھوچکا ھے۔ آنے والے قومی انتخابات کے بعد بننے والی پارلیمینٹ کو پابند کیا جائے کہ وہ بل کے ذریعے کراچی کو واپس وفاق کا حصہ قرار دیدیا جائے اور کراچی میں وزیراعلیٰ کے بجائے گورنر بااختیار مقرر کیا جائے تاکہ کراچی میں قانون کی بالا دستی قائم ھوسکے اور ترقی و تمدنی کا پیہہ تیزی سے چلنے لگے، اللہ کراچی سمیت پورے ملک کا حامی و ناظر رہے اور وطن کے منافقوں چھپے غداروں سے شر اور زہر سے اللہ محفوظ رکھے آمین یا رب اللعالمین۔۔۔۔!!



