
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے لئے مزید اقدامات،
ڈی پی او جہلم کا مکہ سپیشلسٹ کلینک منگلا روڈ دینہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مفاہمتی یاداشت کے تحت پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز کو صحت اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات حاصل ہوں گی،
مفاہمتی یادداشت پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور چوہدری فیصل فاروق سرپرست مکہ سپیشلسٹ کلینک منگلا روڈ دینہ نے کیے،
مفاہمتی یادداشت کے تحت مکہ سپیشلسٹ کلینک شہداء پولیس، غازیوں اور حاضر سروس افسران کو مختلف سہولیات کی مد میں رعایت دے گا،
فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
پولیس افسران کی فیملیز کو صحت اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نا رکھی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ




