کچھ خبر ہے کے الیکڑک مزید 20 برسوں کے لئے کراچی سے چمٹے رہنے کے لئے لائسنس کی تجدید

کراچی والو!ہوشیار خبردار
رپورٹ : بشریٰ جبیں
کچھ خبر ہے کے الیکڑک مزید 20 برسوں کے لئے کراچی سے چمٹے رہنے کے لئے لائسنس کی تجدید چاہ رہی ہے ، نیپرا میں درخواست بھی دے دی گئی ہے کہا گیا ہے کہ 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہوگی نیپرا اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے 14 روز میں رائے مانگ لی اب یہ 34 لاکھ صارفین کو کیا خدمات دے رہے ہیں یہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس روز سماعت ہو گی اس روز ‘‘زوم‘‘ کا لنک دیا جائے گا جس کی مدد سے آن لائن شرکت ہوسکے گی یا پھر اسلام آباد آنے کی زحمت کرنا ہوگی
یہ یاد رہے پرویزمشرف اور متحدہ قومی مومنٹ نے کراچی الیکٹرک کا سودا کیا تھا اور اربوں روپے کے بھتے وصول کیے تھے اس کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئ تحریک انصاف کے چئیرمین نے تو براہ راست ابراج چور گروپ کے مالک کو فنانسر بنادیا تھا اب ان تمام جماعتوں کے مختلف رہنما اس چور اور بھتہ خور بدمعاش گروپ کے شئیر ہولڈر یا سرپرستی کررہے ہیں
حکومتی ادارے نیپرا کی جانب سے شہریوں کی راۓ ڈھونگ اور ماموں بنانے کے سوا کچھ بھی نہیں کیونکہ اس میں حکومتی لوگ اپوزیشن سب لوٹ مار میں حصہ دار ہیں کراچی وہ چڑیا ہے جس کے پر ادھیڑ ادھیڑ کر نوچے جاتے ہیں
مگر اس سے بڑا المیہ یہ ہے کہ کراچی والے پھر بھی ان قاتلوں ڈاکوؤں بھتہ خوروں اور چور لٹیروں کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں
پاکستان خدمت الائنس اہلیان کراچی سے گزارش کرتی ہے کہ وہ ان تمام جماعتوں اور انکے رہنماؤں سے سوال اٹھائیں کہ آخر کب تک ہمارا اور ہمارے بچوں کا اس چور ادارے کی مدد سے خون چوستے رہینگے ووٹ اور سپورٹ اسی کو ملے گی جو اس ادارے کی تابوت میں آخری کیل ٹھوک کر اس سے اہلیان کراچی کی جان چھڑائنگے




