کالم/مضامین

دَر کھُل گئے رحمتوں کے، مرحبا!

مر حبا، ماہِ صیام مرحبا
مر حبا اے شھرالغفران، مرحبا

سحر ہے پُرلطف، افطار بھی کیا خوب ہے
اس ماہ کی ہر ساعت
بس نور ہی نور ہے

رحمتیں، مغفرتیں، آزد ئ جہنم
تین عشرے بکھیرتے
چہروں پہ ہیں تبسم

روزہ، زکوٰۃ، نمازیں
اور تلاوتِ قران
بنادیتے ہیں یہ سارے عمل
زندگی آسان

شب ِ قدر بھی اس میں
کیا خوب خدا نے رکھی
اے کاش پا لیں اس کو
دعا ہے یہ ہم سب کی

ہو جاتے ہیں سارے گناہ،
بحکمِ خدا معاف
چاند رات پر ہو واپسی
گر بمعہ مقبول اعتکاف

جو دیکھنا کسی بے کس کو
تم طالبِ رمضان
کر دینا چُپ چاپ کچھ
سحرو افطار کا سامان

مر حبا، ماہِ قیام مرحبا
مرحبا اے شھرالقران، مرحبا

(کاشف شمیم صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You