اہم خبریںجہلم

جہلم : سول لائنز پولیس اور ڈومیلی پولیس کی اہم کاروائی 9 اور 10 سالہ بچوں سے جنسی

جہلم : سول لائنز پولیس اور ڈومیلی پولیس کی اہم کاروائی 9 اور 10 سالہ بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس اور ڈومیلی پولیس کی اہم کاروائی 9 اور 10 سالہ بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ممتاز اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے،پہلے مقدمہ میں ملزم ممتاز نے جھاڑیوں میں لے جا کر میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی، درخواست دہندہ والد جبکہ دوسرے مقدمے میں درخواست دہندیہ والدہ نے بتلایا کہ میرے بیٹے کو ملزم فرحان نے ورغلا کر حویلی لے گیا جہاں ملزم نے زیادتی کی، دونوں متاثرہ لڑکوں کا میڈیکل کروا کر مقدمات درج کر لیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جنسی زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

جہلم ایس ایچ او منگلا ملک نثار معہ ٹیم کی فوری کاروائی، شراب کے نشے میں دھت ہو کر نجی ہوٹل پر غل غپاڑہ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگل املک نثار معہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب کے نشے میں دھت ہو کر نجی ہوٹل پر غل غپاڑہ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حیدر، وقار، حسن اور نعمان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان نجی ہوٹل پر شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہے تھے، ایس ایچ او منگلا اور ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کا میڈیکل کروایا گیا ہے جو مثبت آیا، ملزمان کے قبضہ سے رائفل 223 بور، پسٹل 9MM معہ روندز اور بلیک ویگو ڈالا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کی جان و مال کو مشکل میں ڈالنے والوں کو آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


جہلم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،لیڈی منشیات فروش ملزمہ سمیت 4 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور پتنگ فروش ملزم گرفتار، ہیروئن، پسٹل معہ روندز اور پتنگیں برآمد، الگ الگ مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش ملزمہ مصباح کو گرفتار کر لیا،ملزمہ کے قبضہ سے 1370 گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان عقیل، عمر اور نذیر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹل 9MM، پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم مبشر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 6 پتنگیں برآمد کر مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You