عنوان: عاشر عظیم ، یہ کونسی ریاست ھے ۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: عاشر عظیم ، یہ کونسی ریاست ھے ۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
اہلِ کتاب کے ماننے والوں کو اللہ واحد لاشریک اور اس کے دین کے متعلق ہدایات سے آگاہ کیا جاتا ھے۔ مسلمانوں کا عقیدہ اور ایمان ھے کہ اللہ نے چار پیغمبروں کو اپنی کتاب عطا کیں جنمیں زبور توریت انجیل اور قرآن الحکیم ھے۔ ان چاروں میں قرآن پاک محفوظ ھے کیونکہ تا قیامت اس کی حفاظت کا ذمہ خود رب نے لیا ھوا ھے جبکہ دیگر تینوں کتابیں اپنی اصل شکل میں نہیں رہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے کتب صحیفہ کم و بیس ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام پر نازل ھوئے۔ اسلام ضابطہ حیات ھے اسی لئے دین محمدی ﷺ کے ریاستی نظام میں غیر مسلموں کے حقوق اور حدود متین کئے گئے ھیں۔ جمہوریت کے چیمپئن ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور اقتدار سے جو لاقانونیت اقربہ پروری تعصب عصبیت نفرت رشوت خوری لوٹ مار قومی خذانے کا بے دریغ استعمال عدم استحکام عدم توازن بے انصافی نااہلی اور کرپشن کے ایسے زہریلے بیج بوئے کہ یہ ملک و قوم اس زہریلے اعمال میں جھلس کر رہ گئی ھیں، بائیس کروڑ پاکستانیوں میں ایسے بھی ھیں جو اس وطن اور ریاست کیلئے عملی مثبت اقدام کرتے ہیں جبکہ انہیں بھاری قیمت بھی اٹھانی پڑتی ھے۔ یہ دور دجالی و فسطانی ھے اس دور کی تمام شیطانی طاقتیں قوتیں ریاست پاکستان اور ملک پاکستان کو دبوچ چکی ھے اس کی بنیاد نظام جمہوریت ھے جبتک یہ جمہوری نظام جاری رہیگا پاکستان اور عام پاکستانی حق و سچ کی راہ پر چلنے کیلئے انتہائی دشوار اور مشکل بنادیا جائیگا اس بابت اپنے ناظرین کو یاد دلاتا چلوں کہ اسلام آباد لاہور اور کراچی میں کس قدر ایماندار و سچے بیوروکریٹس اور صحافی حضرات کو راستے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہٹادیا گیا جو کہ آپ قارئین مجھ ناچیز سے کہیں زیادہ جانتے ھیں یہاں میں اپنے شعبہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے بہادر سچے میڈیا پرسن کی زندگی کے بارے میں اسی کی زبانی بتاتا ھوں وہ کہتا ھے کہ جو بھی پاکستان کو سنوارنے کی کوشش کریگا ۔اس کیلئے پاکستان کی سر زمین تنگ کردی جاتی ھے۔
میرا نام عاشر عظیم ہے! میں کرسچن کمیونٹی کا ایک فرد تھا، میں نے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ” دھواں ” میں اظہر کے نام سے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔ سی ایس ایس کرکے کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں افسر لگا، اس وقت بھی رشوت ستانی کا بازار گرم تھا، کسٹمز کے بڑوں کو مشورہ دیا کہ رشوت ختم کریں، چیئرمین نے مجھے نظام تیار کرنے کا حکم دیا، میں دن رات ایک کرکے ایسا نظام بنانے میں کامیاب ہوا جس سے رشوت کے راستے بند ہو سکتے تھے۔ محکمہ کے افسران میرے دشمن بن گئے، نیب کے ذریعے مجھے گرفتارکرلیا گیا، مجھ پر ناجائز کمائی کا الزام لگا اور حساب لیا جاتا رہا، پھر جیل سے رہا ہوگیا۔ میں بضد تھا کہ اپنی بیگناہی ثابت کرونگا اور بحال ہو کر دم لونگا، بااثر افسران کا خیال تھا کہ رہائی کے بعد میں بھی ملک سے بھاگ جاؤنگا جب ایسا نہ ہوا تو میرے اوپر غداری کے مقدمات اور دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے کے الزامات لگا دیئے گئے اور پھر گرفتار کرلیا گیا، اس کیس میں سے بھی کچھ نہ نکلا اور میں رہا ہوگیا۔ میں نے قرض لے کر ایک فلم ” مالک ” بنائی جس میں پاکستان کی کرپٹ اشرافیہ، کرپٹ بیورو کریسی اور کرپٹ نظام کو للکارا، اس فلم کی نمائش نہ ھونے دی گئی اور میرا سرمایہ ڈوب گیا، آخرکار وہ دن بھی آگیا جب میرے اوپر لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے اور میں کئی برسوں بعد اپنے عہدے پر بحال ہوا۔ میں خود کو بیگناہ ثابت کرنا چاہتا تھا اور کامیاب ہوگیا لیکن اس قوم کی مزید خدمت کی ہمت نہیں تھی، بحالی کے چار دن بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور خاندان سمیت کینیڈا منتقل ہوگیا۔ آج کل میں کینیڈا میں ٹرک چلا کر اپنی فیملی کی کفالت کرنے اور مالک فلم بنانے کیلئے لیا گیا قرض اتارنے میں مصروف ہوں لیکن پاکستان سے آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں اس طرح کے بہت لوگ ھیں لیکن مجبور ھیں ۔۔۔۔ معزز قارئین!! میں سمجھتا ھوں کہ مشکلات و مصائب آتے ہی ایسی لئے ھیں کہ اللہ اپنے بندے کو ممتاز بنادے اس سخت لمحات سے ثابت قدمی اور حق و سچائی پر کھڑے رہنے سے شیاطین و ابلیس کے چیلوں پیرکاروں کو نامراد و ناکام لوٹا دیتا ھے اور اپنے حق و سچ پر قائم بندوں کی مدد کو آں پہنچتا ھے۔ وہی حق و سچ پر کھڑے رہتے ھیں جنھیں اللہ ایمان کی دولت سے نوازتا ھے بیشک ایمان کی دولت تمام دولت سے کہیں زیادہ عظیم اور بلند ترین ھے ہمیں اس کا نہ شعور ھے اور نہ ہی احساس۔ زندہ بیدار باشعور لوگ متحرک ھوچکے ھیں وہ پاکستان اور دین اسلام کے مجاہد و محافظ ھیں وہ ہر شکل ہر روپ ہر انداز ہر خیال ہر گفتگو ہر سوچ و افکار اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنے اپنے فرائض انجام دے رھے ھیں کچھ پاکستان میں رہ کر اور کچھ پاکستان سے باہر سب کا ایک ہی نقطہ ایک ہی نظریہ قائداعظم کا پاکستان، لوٹ کھسوٹ، کرپشن، بدعنوانی، لاقانونیت اور بے انصافی سے پاک ھم سب کا پاکستان۔۔۔۔۔۔!!




