وزراء۔مشیران۔نوکر شاہی طبقہ۔جاگیردار۔وڈیرہ شاہی طبقہ۔ ججز و جسٹس۔سیاستدان و حکمران

وزراء۔مشیران۔نوکر شاہی طبقہ۔جاگیردار۔وڈیرہ شاہی طبقہ۔ ججز و جسٹس۔سیاستدان و حکمران۔
سپہ سالار اگر کرپشن، خلاف آئین مرتکب، لا قانونیت کو اپنانا یہ جرائم میں کیا سزائیں بھگتیں ھیں اور اگر صرف سیاسی بنیادوں پر دکھاوے کے طور پر قید بھی کردیا تو انہیں وی وی آئی پی بیرک میں رکھا گیا۔ عام قیدیوں کیساتھ یا عام قیدی جیسے ماحول میں کیوں نہیں رکھا کیا یہ آسمان سے خاص طور سے نازل کئے گئے ھیں۔ یہ ملک ان سب کے باپ کی جاگیر ھے یہ جو چاہیں کریں۔ پاکستانی عوام بیغرت ھوچکی ھے جو ان سب کے ظلم و ستم صرف برداشت کرتی ھے۔ انہی کیلئے نعرے لگاتی اور جلسہ جلوس میں شرکت کرکے منافقت اور بزدلی کی تمام حدیں پار کرجاتی ھیں۔ اے قوم اپنے اندر عزت نفس خود داری پیدا کرکے خود میں اتفاق و اتحاد اور ایثار و قربانی کے جذبے کو بیدار کرتے ھوئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کا ہاتھ بن جائیں تاکہ ظالم ظلم کرنے سے باز آجائے اور ظالمین کو جواب خود اپنے اتحاد سے دیں اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تم پھر ان سب ایلیٹ جماعت کی پاؤں کی جوتی بن کر رہ جاؤ گے۔ تم اس وقت دنیا کی منافق ذلیل قوم بن چکے ھو۔ اے قوم تم اپنے اعمال کی سزا بھگت رھے ھو چیخ و پکار سے بہتر ھے اپنی اصلاح کرو ۔۔۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی



