سوہاوہ

ڈومیلی : گورنمنٹ بوائز ھائر سیکنڈری سکول نزد آر ایچ سی ڈومیلی میں ساتویں کلاس کے طالب

ڈومیلی : گورنمنٹ بوائز ھائر سیکنڈری سکول نزد آر ایچ سی ڈومیلی میں ساتویں کلاس کے طالب علم محمد فیضان ولد محمد اخلاق، قوم کشمیری ، (ساکن ڈھوک صوبیدار نیک محمد داخلی جوھدہ )،پر اعجاز حسین نامی سکول ٹیچر کا آھنی راڈوں،مکوں،ٹھڈوں،اور ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد۔ذرائع
تھرڈ ڈگری کے استعمال سے معصوم طالب علم سکول میں ب ھوش ھو گیا۔جسے بعد ازاں ھوش میں لا کر ھسپتال سے مرھم پٹی کروانے کیبعد گھر بھیج دیا گیا۔ذرائع۔
سکول کے تمام اساتذہ بشمول پرنسپل نے بچے کے والدین کو پریشرائز کروا کر پولیس میں شکائت درج کرانے سے روکدیا۔
جلاد استاد کے۔ تشدد سے طلباء میں شدید خوف و ہراس پھیلا ھوا ھے اور ان کی پڑھائی بھی متاثر ھو رھی ھے۔ذرائع۔
متاثرہ بچے کے ھاتھ کا نہ صرف یہ کہ تشدد کیوجہ سے گوشت پھٹ گیا ھے بلکہ اندر سے گوشت پھٹنے کیوجہ سے ھاتھ میں پیپ پڑ چکی ھے۔والدین کی دھائی۔
والدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم،چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر جہلم،اسسٹنٹ کمشنر سوھاوہ سے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You