اہم خبریںجہلم

پرائیویٹ سکولز سیکٹر ہمیشہ ملکی مفاد و خدمت خلق کے کاموں میں پیش پیش ہوتا ہے

پرائیویٹ سکولز سیکٹر ہمیشہ ملکی مفاد و خدمت خلق کے کاموں میں پیش پیش ہوتا ہے۔ سیف اللہ سی ای او ایجوکیشن جہلم

آپسما ضلع جہلم کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کو ترکیہ و شام کے زلزلہ ذدگان کی امداد کے لیئے دو لاکھ کا چیک پیش کیا گیا

جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے سرپرست اعلی ملک افتخار حسین کی جانب سے ترکیہ و شام میں امداد کے لیئے سی او ایجوکیشن ضلع جہلم سیف اللہ کی جانب سے تبلیغ سکول جہلم میں لگائے گئے امادی کیمپ میں بھیجے گئے وفد کی صدارت آپسما جہلم کے صدر شریف ساجد نے کی جنھوں نے سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم سیف اللہ کو زلزلہ ذدگان کی امداد کے لیئے پرائیویٹ سکولز کی جانب سے دو لاکھ کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ نے پرائیویٹ سکولز کے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پرائیویٹ سکولز سیکٹر خدمت خلق اور ملکی مفاد میں کیئے جانے والے ہر کام میں پیش پیش رہتا ہے۔ اس موقع پر آپسما ضلع جہلم کے وفد کی جانب سے چند اہم امور کی نشاندہی کی گئی جسے سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ نے فلفور منظور کیا اور کہا کہ میرا منشور ہے کہ ہم پرائیویٹ سکولز سیکٹر کے لیئے آسانیاں پیدا کریں۔ آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن منجمنٹ ضلع جہلم کےوفد میں صدر پروفیسر شریف ساجد, جنرل سیکرٹری راجہ رضوان احمد , ڈاکٹر اشرف اقبال, عرفان رشید, سمیرا فضل اور سر مظہر شامل تھے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں گورنمنٹ سکولز کے پرنسپلز و اے ای اوز نے بھی شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You