
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل، فوری چارج سنبھالنے کا حکم،
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد عمران انچارج سی آئی اے سے ایس ایچ او سٹی تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر قمر سلطان ایس ایچ او منگلا سے تبدیل کر کے ایس ایچ او سول لائنز تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر احسان عباس کو ایس ایچ او سوہاوہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او کالا گجراں تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر عمران عباس کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ دینہ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر نثار احمد کو ایس ایچ او چوٹالہ سے ایس ایچ او منگلا کینٹ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر محمد الیاس کو ایس ایچ او تھانہ صدر سے تبدیل کر کے ایس ایچ او چوٹالہ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر محمد عرفان جیلانی ایس ایچ او پنڈدادنخان سے تبدیل کر کے ایس ایچ او سوہاوہ تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر ناصر محمود ایس ایچ او سٹی سے تبدیل کر کے ایس ایچ او ڈومیلی تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر عبدالرحمٰن ایس ایچ او سول لائنز سے تبدیل کر کے ایس ایچ او پنڈدادنخان تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر عثمان تصدق انچارج چوکی دھریالہ جالپ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او جلالپور شریف تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر مطلوب حسین ندیم منگلا کینٹ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او للہ تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر بدر منیر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں سے تبدیل کر کے ایس ایچ او صدر تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر ظہیر الدین بابر ریڈر ڈی پی او جہلم سے انچارج سی آئی اے تعینات کر دیا گئے جبکہ انسپکٹر چوہدری محمد افضل کو ریڈر ٹو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا۔آپ کی ذمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے میں امید کرتا ہوں آپ اپنے فرائض تندہی،محنت اور لگن سے سر انجام دیں گے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم () ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر چوٹالہ پولیس کی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کے خلاف اہم کاروائی، اشتہاری مجرم گرفتار، تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم اسامہ نے 2019 میں فائرنگ کر کے شہری رفاقت کو قتل کیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او چوٹالہ کو اشتہاری مجرم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم() جہلم پولیس کاپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پتنگ فروش گرفتار 645 پتنگیں اور ڈوریں برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم افضال کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 645 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھاکہ پتنگ فروشی ایک جان لیوا کھیل ہے جس کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے گی۔
جہلم () جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، 4 منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار، 1880گرام چرس،15 لیٹر شراب اور 2 پسٹل برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بابر کو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1360 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان عمران اور دل مراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 520 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشات فروش ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
جہلم() ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ جلالپور شریف کی نئی بلڈنگ کا وزٹ اور ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت ایس ڈی پی او پنڈدادنخان دفتر میں میٹنگ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ جلالپور شریف کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا وزٹ اور ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوپنڈدادنخان دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔ڈی پی او جہلم نے زیر تعمیر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی، نئی بلڈنگ کی تعمیر سے پولیس افسران کو رہائش کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ڈی پی او جہلم نے چائینز سیکورٹی چیک کی اور فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کی اور عدم گرفتار ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



