
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ ذیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
مدظلہ العالی بمقام رہائش اسد شاہ
شاہ سفیر ڈھوک امب
تحصیل سوہاوہ
مورخہ 10 فروری 2023
بروز جمعہ
سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک کیا گیا
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
ماہر ڈاکٹرز چائلڈ سپیشلسٹ ۔ أنکھوں کے سپیشلسٹ۔فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں
سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئ
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔
رپورٹ : بابر کیانی تحصیل رپورٹر سوھاوہ



