عنوان: جنرل سید پرویز مشرف پر ایک نظر۔۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: جنرل سید پرویز مشرف پر ایک نظر۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی

دنیا کی بہادر جفاکش اور انتہائی مہارت کی مالک پاکستان آرمی نے اپنے پھیلے ھوئے ظاہری و پوشیدہ دشمنوں کا بخوبی مقابلہ کیا اور کرتی چلی آرھی ھے۔ ایس ایس جی بٹالین سے تعلق رکھنے والے انتہائی بہادر، جانفشاں، مخلص اور محب وطن آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل سید پرویز مشرف مرحوم نے وہ کارہائےنامہ سرانجام دیئے، جس سے افواج پاکستان سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند رھا۔ اگر عسکری پہلوؤں سے دیکھا جائے تو جدید خطوط پر نِت نئے ایٹمی میزائلوں و دیگر ہتھیاروں کی تیاریاں جنمیں جدید ٹینک اور پاکستان میٹ جنگی طیارے بھی شامل ھیں یہ سلسلہ تا حال جاری ھے۔ جنرل سید پرویز مشرف مرحوم نے دنیا کو اپنی طاقت کا احساس دلانے، وقار و عزت منوانے کیلئے آئیڈیا کے نام پر کراچی کے ایکسپو سینٹر میں سالانہ بنیاد پر نمائش کا سلسلہ شروع کیا جو جاری ھے۔ جس سے زرمبادلا میں اضافہ ھوتا رھا ھے۔ بہت جلد عالمی منڈی میں چھاگئے اور کئی ممالک ھمارے مستقل خریدار بھی بن چکے ھیں۔۔۔ سن انیس سو ننانوے میں کارگل آپریشن کے دوران انڈین حدود میں واحد آرمی چیف جنرل سید پرویز مشرف مرحوم کی انٹری ہوئی تھی۔ کارگل کی شکست آج بھی بھارتی افواج کو ڈراؤنہ خواب بنکر ڈراتی ھے جنرل سید پرویز مشرف مرحوم افواج پاکستان کے سپاہیوں کیساتھ کارگل فتح کرکے خوشیاں منارھے تھے کہ بیغیرت کنجر اعظم غدار وطن میاں نواز شریف نے امریکہ جاکر اپنی ذاتی نفرت بغض و عناد کے خاطر ملک و ریاست کو ناتلافی نقصان سے دوچار کیا اور جنرل سید پرویز مشرف مرحوم کو مجبور کردیا کہ وہ واپس فوج کو بلالے۔ آئین و قانون کے مطابق یہ ملک و قوم سے کھلی بغاوت اور غداری تھی لیکن ھماری عدلیہ نے الٹا جنرل صاحب کو غدار اور باغی قرار دیدیا اس سے عدالت عظمیٰ کا مکروہ چہرہ بھی سامنے آگیا ھے۔ حقیقت تو یہ ھے کہ بیغیرت بےضمیر سیاستدانوں اور حکمرانوں کی طرح جسٹس کیا جانیں کہ حب الوطنی اور شہادت کس چڑیا کا نام ھے، یہ دونوں طبقے سیاستدان و حکمران اور عدلیہ مال کماؤ مشن پر مصروف عمل رہتے ھیں راجہ راجندھر بنے بیٹھے حکم صادر کرتے ھیں،نہ انھوں نے اور نہ ہی انکی نسلوں نے آج تک ایک لہو کا قطرہ بھی اس سرزمین پاک پر قربان کیا ھے، ایک تو لوٹتے ھیں، دوسرا غرراتے بھی ہیں، نہ ان میں شرم ھے اور نہ ہی کوئی حیا۔ ایک نمبر کے منافق، دوغلے، جھوٹے اور مکار۔۔ دوسری جانب ھماری افواج کے سپاہی سے لیکر افسران تک سر زمین پاک پر قربان ھونے کیلئے تیار رہتے ھیں اور روزانہ کوئی نہ کوئی جام شہادت نوش کرتا رہتا ھے۔ جنرل سید پرویز مشرف مرحوم کے دور میں ہی بھارتی سورماؤں نے سیاچین کیجانب پیش قدمی کی تو وہاں بھی پاک آرمی نے انہیں پھنساکر رکھ دیا۔ یہ وہ دنیا کی بلند ترین جنگ ھے جس میں بھارتی افواج کا بے پناہ روزانہ کی بنیاد پر نقصان ھورھا ھے جو اس کی ریڑھ کی ہڈی پر ضرب لگا رھا ھے۔ اب بھارت چاہتا ھے کہ سیاچن کا معاہدہ کرلیا جائے لیکن سلام ھو پاک آرمی پر کہہ وہ ایسا کوئی قدم اور معاہدہ نہیں کرنا چاہتے جس سے وطن عزیز کو نقصان پہنچے۔ ان سیاستدانوں نے اپنی بیغیرتیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے شوشل میڈیا پر پاک آرمی کی ہرزہ سرائی کا سلسلہ شروع کیا جس سے عوام اب اچھی طرح واقف ھوچکی ہے کہ وہ کون کون سی سیاسی جماعتیں شامل ھیں جنکی املاک و دولت باہر کے بینکوں میں پڑی ھیں۔ جنرل سید پرویز مشرف مرحوم کی بے مثال و لازوال خدمات ھیں جن میں ایک جانب عسکری قوت کو مضبوط و مستحکم تو دوسری جانب سول سطح پر ترقیاتی امور جن میں جترال سے گلگت، سوات سے اسکردو ایبٹ آباد سے ناران اور اگر بات کی جائے بلوچستان کی تو چائنا براستہ سی پیک سے گوادر ترقیات کا لامتناہی سلسلہ جاری رکھا اسکے علاوہ پاکستان میں جمہوری حکومتوں اور مارشلاء کے ادوار میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ علیہ کے مزار پر کوئی خاص توجہ نہ دی گئی لیکن جنرل سید پرویز مشرف مرحوم نے ازسرنو تنزئین و آرائش اور عوامی تفریح گاہ کے بہترین انتظامات کئے۔ کراچی میں شاہراہیں اور نئے پلوں کی تعمیر بھی انہیں کے دور میں ھوئی جبکہ نچلی سطح کو اختیارات لوکل گورنمنٹ کی شکل میں دیئے پھر باغ ابن قاسم سے لیکر شہر بھر کے باغات کو آباد کیا۔ ہر سو شجر کاری کا سلسلہ شروع ھوا۔ درآمدات و برآمدات اور تجارت میں تیزی آگئی۔ بند صنعتیں اور زرعی بنجر زمینیں زندہ ھونے لگیں۔ ہر سو خوشحالی و روزگار کے مواقع بڑھنے لگے۔ ڈالر تھم گیا روپیہ بڑھنے لگا کیا کیا لکھا جائے جنرل سید پرویز مشرف مرحوم اس سر زمین کا مخلص، فرمانبردار بیٹا تھا۔ وہ اب اپنی ماں کی آغوش میں ھمیشہ ھمیشہ کیلئے ابدی نیند سو گیا ھے اللہ اپنے حبیب محمد ﷺ و آلِ محمد ﷺ کے صدقے انکے درجات میں اضافہ کرے، انکی لحد کو اپنے نور سے منور کردے اور نبی کریم ﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند فرمادے آمین یا رب اللعالمین، جنرل سید پرویز مشرف مرحوم صدیوں بلکہ ہمیشہ اس قوم کو یاد رھیں گے انکی خدمات کی تفصیل اس قدر وسیع ھے کہ کئی کتابیں لکھی جاسکتی ھیں، میری وفاقی وزیر تعلیم اور ایچ ای سی کے ممبران سے گزارش ھے کہ پاکستانی نصاب میں جنرل سید پرویز مشرف مرحوم سے متعلق مکمل ایک سبق شامل کیا جائے تاکہ انکے واقعات و کارنامے اور خدمات جان کر ھماری نئی نسل میں وطن عزیز کی محبت شدت اختیار ھوسکے اور پاک آرمی کو جوائن کرنے کا جوش پیدا ھوسکے۔ جنرل سید پرویز مشرف مرحوم پاک آرمی کیلئے ایک سنہری باب ھیں وہ پاک آرمی کے بغیر نہیں تھے اور پاک آرمی انکے بناء نہیں ھے کیونکہ سب سے پہلے پاکستان ۔۔۔۔۔!!




