اے پاکستانیو!! خواب غفلت سے بیدار ھوجاؤ

اے پاکستانیو!! خواب غفلت سے بیدار ھوجاؤ
کیا تم بھول گئے کہ تم ہموار و غیر ہموار۔ زیر زمینی و اونچی پہاڑی اور خوفناک چٹانوں پر بسیرا کرتے ھو۔ یاد رکھو!! ہمیشہ تم اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کی نافرمانی اور حکم عدولی سے بچنا کیونکہ ایک معمولی سی چٹان کے سرکنے اور حرکت کرنے سے تمہاری عالیشان عمارتیں اور مخمخی بنگلے لمحہ بھر میں مٹی کا ڈھیر بن سکتے ھیں۔ یاد رکھو!! تمہاری کفران نعمت یہ بھی ھے کہ تم ظالم و جابر، زانی و شرابی حکمرانوں اور اشرفیہ کی اطاعت گزاری سے تم دین و ایمان سے نکل جاؤگے۔ اپنی اور اپنی نسل کی بقاء و سلامتی کیلئے دین اسلام میں پورے پورے داخل ھوجاؤ وگرنہ بدقسمتی و بدنصیبی اور پچھتاوا و افسوس تمہارا مقدر ٹہرے گی۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی



