سوہاوہ

آج 75 سال بعد حکومتی سطح پر اس بات کا ادراک ہونا کہ وطن عزیز میں نظام معیشت

آج 75 سال بعد حکومتی سطح پر اس بات کا ادراک ہونا کہ وطن عزیز میں نظام معیشت کو سود سے پاک ہونا چاہیے خوش آئین ھے۔

وہ خطہ زمین جو کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیاوہاں آج معاشرے میں محض حیات ہے، ہر کوئی عدم تحفظ،بے یقینی اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے دوچار ہے۔جس نے معاشرے کو بحیثیت مجموعی تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے۔اگر ہم غور کریں تو اس وقت ہمارے پاس اصول وضوابط تو ہیں لیکن ان کا اطلاق نہ ہے۔جس سے انسانی معاشرے میں انسانیت مخدوش ہو جاتی ہے۔اگر حیات کے ساتھ انسانی اصول وابستہ نہ ہوں تو وہ حیوانی پہلوؤں میں داخل ہو جاتی ہے۔اللہ کریم نے جو ہمیں اصول عطا فرمائے ہیں انہی میں ہمارے لیے آسانی اور استحکام ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب!
انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل تب تک حل نہیں ہو سکتے جب تک عدل قائم نہ ہو اور حقیقی انصاف اسلامی نظام عدل میں ہے۔ہم ریاست مدینہ کی بات تو کرتے ہیں لیکن وہ اصول نہیں اپنا رہے جو ریاست مدینہ میں نافذ تھے۔جنہوں نے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی ان میں کثیر تعداد کمزورلوگوں کی تھی لیکن ان کے ایمان بہت مضبوط تھے۔ہم اگر اپنے معاشرے کی بات کریں تو ہمارا ملک زرعی ملک ہے لیکن کھانے کو روٹی نہیں ہے اسلام کے نام پر قائم ہونے والا ملک ہے لیکن دین کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔معیشت کے اصول جب درست نہ ہوں گے تو معیشت کیسے درست ہو سکتی ہے۔عدل میں مساوات نہیں تو انصاف کیسے ہو گا۔ہم دین کے نام پر مساجد میں جمع ہوتے ہیں اور دین کے نام پر ہی مساجد میں بم پھوڑے جاتے ہیں مارنے والا نہیں جانتا کہ مرنے والا کون ہے اور مرنے والا یہ نہیں جانتا کہ مجھے کس نے مارا۔کیا ایسی ہوتی ہے اسلامی فلاحی ریاست؟ آج جس درجے کا بھی صاحب اختیار ہے ایک دن اللہ کے حضور پیش ہوگا اور اپنا حساب دے گا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے معاملات کو اللہ کے حکم کے مطابق کریں تا کہ یہاں کی زندگی بھی آسان ہو اور آخرت میں بھی کامیابی نصیب ہو۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
یاد رہے کہ 4،5 فروری بروز ہفتہ،اتوار سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقا د کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین اپنی روحانی تربیت کے لیے تشریف لائیں گے۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی اتوار دن 11 بجے خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعابھی ہو گی۔اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کرنے کے لیے تشریف لائیے ہر خاص و عام کو دعوت عام دی جاتی ہے۔خواتین کے لیے پردے کا علیحدہ سے انتظام موجود ھے۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You