سوہاوہ

پشاور مسجد میں خود کش دھماکہ دشمن عناصر کی ایک مذموم کوشش ہے

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان

پاکستان نے پشاور دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور مسجد میں خود کش دھماکہ دشمن عناصر کی ایک مذموم کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اسلام تو سلامتی کا مذہب ہے جو کہ غیر مسلم کی عبادت گاہوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کا بھی حکم دیتا ہے چہ جائیکہ ایک مسلم ملک میں اس طرح کا حملہ ہو اور وہ بھی مسجد میں دوران نماز یہ کھلی دہشت گردی ہے اور ملک دشمن عناصر کی کاروائی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی ایجنسیز جو کہ بہت جانفشانی سے کام کر رہی ہیں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔
بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو اللہ کریم جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائیں۔اللہ کریم ہمارے ملک کی حفاظت فرمائیں۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You