اہم خبریںجہلم

جہلم کی پولیس کی بڑی کاروائی جہلم پولیس نے رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث نامعلوم

جہلم کی پولیس کی بڑی کاروائی جہلم پولیس نے رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث نامعلوم ملزمان کو جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسمی مقصود احمد ولد رب نواز جس نے اپنے بڑے بھائی حق نواز بعمر 60سال کے ساتھ ارسل ٹاؤن لوٹا موڑ کے قریب ہوٹل بنا رکھا ہے ۔ جومورخہ 22.11.2022 کو بوقت قریب 1 بجے رات حق نواز ہمراہ محمد عثمان ولدمحمد ایوب نوگراں گاؤں پراٹھوں کے آرڈر کی ڈیلیوری دینے کے لیے اپنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا راستہ ویران ہونے کی وجہ سے اسکا بھائی مقصود احمد ، محمد جمیل ساکن ارسل ٹاؤن کے ہمراہ اپنے الگ موٹرسائیکل پران کے پیچھے جارہے تھے کہ جب کوڑا والی فیکٹری کے نزددیک واقع پلی پر پہنچے تو اچانک دو مسلح اشخاص نے حق نواز کو رکنے کا اشارہ کیا جو حق نواز کے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نامعلوم ملزمان نے فائر کھول دیا ۔ جس سے حق نواز اور ساتھ بیٹھا ہوا شخص محمد عثمان زخمی ہوکر موٹرسائیکل سے گر گئے ملزمان نے حق نواز کی جیب سے موبائل فون اور بٹوا جس میں رقم 4/5 ہزار روپے اور شناختی کارڈ تھا لے کر بھا گ گئے ۔ حق نواز انہی ضربات کی وجہ سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا ۔جبکہ دوسرا شخص محمد عثمان شدید زخمی ہو گیا ۔
جس پر مقدمہ نمبر 728 مورخہ 22.11.2022 بجرم 302/394ت پ تھانہ صدر جہلم درج کیا گیا. سنگین واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے SPانویسٹی گیشن جہلم کی سربراہی میں محمد سلیم خٹک DSP/SDPO صدر، عصمت محمودانسپکٹرSHOتھانہ صدر اور دیگر افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی.سپیشل ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مورخہ 27.11.2022 ایک ملزم
(1) شکیل علی ولد محمد اسلم سکنہ بیلا نوگراں جہلم (بعمر 23/22سال)

(2) محمد اقبال عرف مٹھوولد سستا خان ساکن بیلا نوگراں تحصیل وضلع جہلم (بعمر 30سال)

(3) محمد شبیر عرف ببو ولد محمد ریاض ساکن بیلا نوگراں تحصیل وضلع جہلم (بعمر 20/19سال )
کو مورخہ 06.12.2022 گرفتار کرکے برائے شناخت پریڈ جوڈیشل بھجوایا۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کی کاروائی کے دوران مدعی مقدمہ اور گواہان نے درست شناخت کرلیا ۔جو گرفتار ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا گیا ۔ جنہوں نےدوران تفتیش مقدمہ کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ جو ملزم شکیل علی سے ا س کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 9MM مقتول حق نواز کا موبائل فون اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ہے ۔ اور پسٹل کا الگ مقدمہ ملزم شکیل علی کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
گرفتار ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے ٹیم ممبران کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ۔
شہریوں کی مال و جان کی حفاظت جہلم پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ جس کے لیے تمام وسائل برؤئے کار لائے جارہے ہیں ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You