سندھ کے تیسرے ڈویژن میرپورخاص کیلئے آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات

سندھ کے تیسرے ڈویژن میرپورخاص کیلئے آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات
کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) با وثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ محترم سید مراد علی شاہ صاحب، وزیر صحت سندھ محترمہ عزرا پیجو صاحبہ نے جناب محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب اور سردار آصف علی زرداری صاحب کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایت کے مطابق نو تعمیر شدہ ڈسٹرک اسپتال میرپورخاص میں بڑے پیمانے پر میگا پلاننگ مرتب دی گئی ھیں جس میں اوّل ہیلتھ سینٹر اور او پی ڈی بعہ او ٹی دوئم میڈیکل کالج سوئم ہاسٹل میل و فیمیل چہارم ڈاکٹرز کالونی پنجم بیس سے تیس کے درمیان ایمبولینس اور ایک ایئر ایمبولینس شامل ھیں۔ میرپورخاص کے صحافیوں کا کہنا ھے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق ڈسٹرک اسپتال میرپورخاص کو بنیادی شعبہ جات کیساتھ آپریشنل شروع کردیا لیکن ابھی دور دور تک ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی انتہائی کمی ھے جس سے ڈویژن بھر سے آنے والے مریض شدید پریشانی تکلیف اور اذیت سے دوچار ھورھے ھیں۔ شہریوں کا کہنا ھے کہ ڈی آیچ ایم کے ایم ایس کی عدم دلچسپی کے سبب اسپتال کے فحال ھونے میں سستی نظر آرھی ھے جس سے ایک جانب سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رھے ھیں دوسری جانب مریض و لواحقین شدید نالاں ھیں۔ یاد رھے کہ میرپورخاص ڈویژن سندھ کا تیسرا سب سے بڑا ڈویژن ھے جو بنیادی ضرورتوں سے محروم ھے جبکہ اس کا رقبہ تمام سندھ بھر کے ڈویژن سے زیادہ ھے۔



