اہم خبریںجہلم

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کھلی

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری،

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر نگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کی صدارت کی۔ ہر ماہ کے پہلے دو دن ضلعی اور تحصیل سطح پر لگنے والی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں، ایک چھت تلے ڈپٹی کمشنر سے پٹواری تک ریونیو افسران عوامی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر فوری دادرسی کررہے ہیں جو کہ انقلابی اقدام ہے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You