سندھ

کراچی(بیوروچیف: جاوید صدیقی) کراچی میں ٹریفک چالان کرنے والے پولیس افسران، موبائل

کراچی(بیوروچیف: جاوید صدیقی) کراچی میں ٹریفک چالان کرنے والے پولیس افسران، موبائل افسران کیلئے آٹھ سو کیمرے آگئے

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا سندھ پولیس کو جدید وسائل سے لیس کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ھے۔ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ پرویز چانڈیو کی نگرانی میں بین الاقوامی طرز کا منصوبہ تیار کیا۔ اس نظام میں ڈیٹاسمز کیساتھ جدید کیمرے ہر وقت کنٹرول روم سے منسلک ہونگے۔ ٹریفک پولیس کےچالان کرنے والے افسران کو چار سو چھپن کیمرے دیئے جارہے ہیں، ڈی آئی جی پرویز چانڈیو کا کہنا ھے کہ کیمرے دوران ڈیوٹی ٹریفک اور پولیس افسر کی یونیفارم کیساتھ شولڈرز پر ہونگے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عباسی کے مطابق پولیس آفیسر کی دوران ڈیوٹی تمام مصروفیات کنٹرول رومز میں براہ راست ہونگیں۔باڈی وارن کیمروں کا مین کنٹرول روم سینٹرل پولیس آفس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں قائم ھے۔ ہر افسر اپنی آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی میں باڈی وارن کیمرہ یونیفارم کیساتھ منسلک رکھے گا، ڈیوٹی کے دوران کوئی بھی افسر کیمرہ بند نہیں کرسکے گا، کوئی پولیس افسر کیمرے میں ریکارڈ ویڈیوز اور آڈیوز ڈیلیٹ نہیں کرسکے گا۔ ڈیوٹی ختم ہونے پر پولیس آفیسر کیمرہ ڈاکنگ اسٹیشن کے خانے میں لاک کرسکے گا۔ کیمرہ جمع ہوتے ہی تمام ویڈیوز خودکار نظام کے تحت ڈاکنگ اسٹیشن میں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گی۔ ڈاکنگ اسٹیشن سے تمام میموری خودکار نظام کے تحت کنٹرول روم میں منتقل ہوجائے گی۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You