کالم/مضامین

عنوان: اسٹبلیشمنٹ کی بینائی کمزور ۔۔۔۔ !!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: اسٹبلیشمنٹ کی بینائی کمزور ۔۔۔۔ !!

کالمکار: جاوید صدیقی

دنیا کی معروف ذہین قابل فطین اور بہترین ماہرانہ صلاحیت کی مالک پاکستانی اسٹبلیشمنٹ اور اس کے ذیلی ادارے اپنی افواج کے تقرر میں باز کی تیز نگاہ شاہین کی پھرتی چیتے کی رفتار اور شیر کی طرح چشت و توانا نظر آتی ھے اور ملک بھر سے ہیرے موتی چننے جاتے ہیں اور پاکستانی اسٹبلیشمنٹ اور اس کے ذیلی ادارے کا حصہ بناتے ہیں خاص کر سراغ رسانی میں کمال مقام رکھتے ہیں۔ اپنے اداروں میں تقرری میں ٹھوک بجا کر حب الوطنی ایمانداری اور دینداری کی جانچ پڑتال طریقہ کار کا لازم حصہ ھے مگر مجھ سمیت ھر پاکستانی شہری حیرت و تعجب میں اس وقت پڑجاتا ھے جب ریاست پاکستان اور صاحب حکمرانوں کا انتخاب کیا جاتا ھے تو اس وقت ھماری اسٹبلیشمنٹ کی بینائی کمزور پڑجاتی ھے سوچنے سمجھنے سے محروم ھوجاتی ھے جبھی تو کئی دھائیوں سے اندھے بہرے گونگے اور مکار و عیار جھوٹے فاسق و فاجر اور منافق حکمران اس قوم پر مسلط کیئے جاتے رھے ھیں۔ کیا ھمارا ملک ذہین قابل ایماندار اور سچے نوجوانوں سے مکمل محروم ھوگیا ھے۔ جب ھمارے نوجوان مختلف شعبہ جات میں دنیا بھر میں اپنی قابلیت اہلیت ذہانت کا لوہا منوا چکے ھیں ان میں سیاسی شعور اور سماجی بصیرت اور قابلیت انتہا کو پہنچی ھو تو پھر ان کے انتخاب میں کس بات کی گھبراہٹ۔ جب نوکر شاہی طبقہ کے انتخاب میں سی ایس ایس جیسے سخت ترین امتحان مرتب کیئے جاتے ھیں تو وزیراعظم صدر گورنر وزراء اور مشیران کے انتخابات میں غیر خواندہ یا پھر کم خواندہ کیوں؟؟ اور جاہل اوجھٹ کو فوقیت کیوں؟؟ اہم منصب پر خاندانی پس منظر کی تحقیقات کیوں نہیں لازم؟؟ ھمارے استاد فرماتے تھے کہ اصل سے خطا نہیں کم اصل سے وفا نہیں یعنی اصلی خاندانی لوگ خطاؤں سے اجتناب محتاط رہتے ھیں جبکہ کم اصل یعنی اونجڑے کونجڑے چھوٹی پست سوچ رکھنے والوں سے وفا کی امید نہیں رکھی جاسکتی ھے یہی وجہ ھے کہ گزرے زمانے میں حکمران اصل خاندانی ھوتے تھے یہی وجہ ھے کہ ان حکمرانوں نے اپنی ریاست کو جنت بناکر ہمیشہ رکھا خیر اب بھی وقت ھے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کو سنبھالنے کیلئے لازم ھے کہ اسٹبلیشمنٹ اپنی بینائی کو تیز کرتے ھوئے جس قدر سخت مراحلی امتحانات سے اپنے اداروں کی تقرری عمل میں لاتے ھیں اسی قدر پاکستانی حکمرانوں کے انتخاب بھی اسی قدر کیئے جائیں تاکہ پاکستان اور پاکستانی قوم خوشحالی و ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ھو۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You