کالم/مضامین

عنوان: اسلامی قوانین فوری نافذ کیئے جائیں۔۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: اسلامی قوانین فوری نافذ کیئے جائیں۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

مارشل لاء فوری لگادیا جائے۔ موجود حالات بہت نازک چل رہے ہیں۔ ہمیں اس وقت خطرہ صرف اور صرف نام نہاد سیاسی جمہور سے ہے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ماضی اور موجود حالات میں امریکہ بھارت اسرائیل سمیت دیگر پاکستان دشمن ممالک ہمارے پاکستان کی سلامتی پر ہمشہ سیاسی رہنماؤں اور حکمرانوں نے وطن کی سلامتی پر حملے کیا ہے اور آج سنہ دو ہزار بائیس کے آخری مہینوں میں بھی یہ ہی صورت حال جاری ہے۔ کچھ لوگ پاگل سے بڑے پاگل بن گئے ہیں۔ ان بے غیرت اور کم ظرفوں کی نظر میں پاک افواج غدار ہے۔ آئی ایس آئی غدار ہے۔ جنرل قمر جاوید باجواہ غدار یے۔ جنرل افتخار بابر غدار ہے اور جو بھی پاکستانی شہری انکے خلاف بات کرتا ہے وہ بھی غدار ہے۔ آخر یہ کیا چل رہا ہے اور کب تک یہ نام نہاد سیاسی نامی گرامی لیڈر عمران خان۔ نوازشریف۔ شہباز شریف۔ آصف علی زرداری۔ بلال بھٹو۔ فضل الرحمٰن۔ اسفند یار ولی خان سمیت یہ تمام سیاسی رہنما کب تک ہمارے وطن کی سلامتی پر حملے کرتے رہیں گے اب پاکستانی قوم کا صبر ٹوٹ چکا ہے لہٰذا اب عوام آرمی چیف جنرل قمر جاوید صاحب اور کور کمانڈر اسلام آباد اور جی ایچ کیو ہائی کمان سے گزارش کرتے ہیں کہ فوری موجود حکومت کو برطرف کردیا جائے اور مارشل لاء لگادیا جائے اور ساتھ ساتھ اسلامی قانون نافذ کردیا جائے۔ اسلامی فوجی عدالتوں کا قیام۔ تمام نام نہاد سیاسی جمہوری لیڈر جس میں خاص کر عمران نیازی۔ نوازشریف۔ شہباز شریف۔ آصف علی زرداری۔ فضل الرحمٰن اور اسفند یار ولی خان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے پینتالیس ہزار ارب ڈالرز کے قرض کا حساب لیا جائے۔ پاکستانی افواج صرف پاکستان اور پاک افواج کیساتھ یے لہٰذا فوری مارشل لاء لگادیا جائے۔ کراچی۔ سندھ۔ بلوچستان۔ پنجاب۔ خبیر پختونخواہ اور آزاد کشمیر تک تمام قومیں پختون۔ سندھی۔ بلوچ۔ مہاجر۔ پنجابی۔ ہزارہ اور کشمیری سب پاک افواج کو خوش آمدیہ کہیں گے۔ پاکستانی عوام نام نہاد سیاسی لیڈر کو کتنا چاہتے ہیں جو آج کل بڑے بڑے جلسہ کررہا ہے اور پاکستان میں شدید سیلاب ہے اور صرف پاک افواج ہی جو قوم کی خدمت میں پیش پیش ہے مگر اس پاگل انسان کو صرف پاک افواج پر ہی بولنا آنا ہے۔ ریٹائرڈ لیفئنننٹ کرنل شہاب الدین خان غازی نامی گرامی لیڈر عمران نیازی سے سوال کرتے ہیں کہ جاؤ اگر تم میں ہمت ہے تو کل ہی امریکی سفارتی کونسل کے سامنے احتجاج کرو تم کب تک امریکی سازش کی آڑ میں پاک افواج پر حملے کرتے رہو گے اور کب تک یہ آزادی ان بے شرموں اور کم ظرفوں کو ملتی رہے گی۔ سیاست کی آڑ میں یہ لوگ کب تک پاکستان کی سلامتی پر حملے کرتے رہیں گے لہذا پاکستانی عوام کا مطالبہ ہیکہ فوری مارشل لاء لگادیا جائے۔ فوری فوجی عدالت کا قیام عمل میں لایاجائے تاکہ پاکستان اپنی اصل صورت اصل نظریہ اصل مقصد اور اصل بنیاد میں زندہ جاوید بن سکے۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You