
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی زیر صدارت ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع جہلم میں جاری میگا پراجیکٹس، للہ تا جہلم دیول کیرج وے، جلالپور ایریگیشن، ٹوبہ اور ڈی ایچ کیو ٹراما سنٹر کے قیام، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال، شجرکاری مہم، قلعہ نندنہ کی تزئین و آرائش سمیت سالانہ ترقیاتی پروگرام، لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ للہ تا جہلم سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، 44 کلومیٹر پر مشتمل سڑک کے تین حصوں کو 2 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بعد ازاں چوہدری فواد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دعا کی۔




