
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں ریسکیو سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے ریسکیو سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان، پی ٹی آئی رہنما چوہدری زاہد اختر سمیت میڈیا اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ریسکیو 1122 سٹیشن دینہ اور سوہاوہ کے لیے 4 عدد نئی ایمبولینس مہیا کی گئی ہیں اور 40 ریسکیورز تعینات کیے گئے ہیں۔



