حکومتِ وقت کا میڈیا ملازمین سے بدترین انتقام

حکومتِ وقت کا میڈیا ملازمین سے بدترین انتقام
وہ حکومتیں جو میڈیا انڈسٹری کو اپنی ہوس جلن بغض عناد اور نفرت و غصہ میں بندش جیسے زہریلے ہتھیار داغتے ہیں وہ ہرگز جمہوری حکومت نہیں ھوتیں کیونکہ کسی بھی چینل کی بندش ایک بے قصور صحافی اور میڈیا ملازمین براہ راست اثر انداز ھوتا ھے کیونکہ چینل کی بندش سے تمام اشتہاری کمپنیاں اپنا کاروبار ختم کردیتی ہیں جس سے چینل کی آمدن رک جاتی ھے اور پھر چینل کے مالکان تخواہ دینے سے معزور نظر آتے ہیں تو دوسری جانب ملازمین کی نوکریاں ختم ھونا شروع ھوجاتی ھے جو سراسر ظلم و بربریت اور میڈیا ملازمین سے حکومت بدترین انتقام لے رہی ھوتی ھے میں جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ و کالمکار کراچی حکومت کے اس اقدام کی شدید مزمت کرتا ھوں اور مطالبہ کرتا ھوں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سےگریز کریں کیونکہ ان اقدامات سے جمہوریت بدنام و رسوا ھوتی ھے۔



